سکھر، حیدر آباد موٹروے کیلئے 200 ارب روپے کی منظوری دے دی: اسد عمر
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کے لئے 200 ارب روپے منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جمعہ کو اپنے ایک ٹوی-ٹ میں انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بورڈ کے اس اقدام سے ملک میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی اور اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو آسان سفری سہولیات اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔