حکومت 50 لاکھ خاندانوں میں یوٹیلٹی سٹورز پر کارآمد راشن کارڈ تقسیم کریگی
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے 50 لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کرے گی جس کے ذریعے یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا، چاول چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ذوالقرنین علی خان کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کوآٹا، چاول، چینی، دالیں اور گھی ارزاں نرخوں پر فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیے ملک بھر کے 50 لاکھ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی دستیابی کے لیے دولاکھ ٹن گندم بھی حاصل کرلی گئی ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ئے خورونوش کے معیار کوبھی بہتربنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔