• news

شہباز شریف فیملی کی اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست‘ نیب تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر کو 17 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ شہباز شریف فیملی کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ احتساب عدالت کا اثاثوںکو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے، استدعاہے کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھاکہ شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے، شہباز شریف کی فیملی نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، جائیدادیں منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن