سڈنی ٹیسٹ :لبو شین کی سنچری ‘آسٹریلیا کے 3 وکٹوں پر 283 رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے مارنس لبوشین کی ناقابل شکست سنچری اور سٹیون سمتھ کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنالئے، میچ کا مارنس لبوشین ناقابل شکست 130 اور سٹیون سمتھ 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جو برنز کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر 45 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے اس کے بعد مارنس لبوشین نے سٹیون سمتھ ٹیم کو سنبھالہ دیا اور کے ملکر تیسری وکٹ پر 156 قیمتی رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ میچ کے پہلے روز کیوی بائولرز صرف تین کھلاڑی آئوٹ کر سکے۔