• news

شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد کی نعیم الحق سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اعلیٰ سطحی وفد نے ہفتہ کی شام منسٹرز کالونی میں وزیر اعظم کے معاون نعیم الحق سے ملاقات کی اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاق لیگ کے وفد میںٰ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ شامل تھے ق لیگ کے قائدین نے نعیم الحق کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی تیمارداری کرنے پر نعیم الحق نے چوہدری شجاعت حسین اور ق لیگ کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن