• news

ایک دن میں 2 بار اضافہ‘ سونا 90 ہزار8 سو روپے تولہ‘ ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی(نوائے وقت رپورٹ + صباح نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ سندھ علاقہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے بڑھی ہے۔ پہلے سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 پھر 600 روپے اضافہ ہوا دس گرام سونے کی قدر 986 روپے بڑھ کر 77846 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1552 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی قیمت دو ہفتوں کے دوران پانچ ہزار روپے اضافے کیساتھ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکہ ایران کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا ایک ہفتے کے دوران40 ڈالر مہنگا ہوا۔ خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنیوالے محتاط ہوگئے ہیں، اب سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سونیکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن