• news

بھارت : تربیتی طیارہ گر کر تباہ ‘2 افراد ہلاک

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں انسٹریکٹر اور ایک ٹرینی پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ چیمس ایوی ایشن اکیڈمی کا سنگل انجن تربیتی طیارہ ریاست اترپردیش کے دہانہ ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں انسٹریکٹر اشوک ماکوانہ اور ٹرینی پائلٹ پائیوش چندل موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت علاقہ دھند سے ڈھکا ہوا تھا حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن