• news

ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش آج منایا جائیگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت آج اتوار کے روز دنیا بھر میں منایا جائے گا۔ ملک بھر میں سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔ گڑھی خد ا بخش بھٹو میں ان کے مزار پر قرآن خوانی ہوگی جس میں ان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی جائے گی۔ مزار پر پھول چڑھائے جائیں گے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، بی بی بختاور بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔ اسلام آباد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہ پہر دو بجے سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کی صدر صدف مرتضیٰ کی جانب سے "قائد عوام اور آج کا پاکستان" کے زیر عنوان سیمینار منعقد ہوگا ‘ اسلام آباد میں ہی پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ، شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی صدر شہزادہ کوثر گیلانی کی طرف سے بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس طرح پورے ملک میں یونین کونسل کی سطح پر سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن