• news

وفاقی ٹیکس وصولیاں 7500 ارب، پاکستان اور عالمی بنک نے حکم عملی پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور عالمی بینک نے حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت 30 جون 2024 تک وفاقی ٹیکس وصولیاں 7500 ارب روپے تک لے جایا جائے گا، مارچ 2019 سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 13 فیصد (4200 ارب) سے 30 جون 2024 تک 17 فیصد (7500ارب روپے ) تک بڑھانے کا ہدف رکھ دیا گیا ہے۔ اس طرح 30 جون 2019 سے30 جون 2024 تک ٹیکس وصولی میں 3300 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا، اگر 30 جون 2020 تک ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 5500 ارب روپے تک پہنچ گئی تو 30 جون 2024 تک اس ٹیکس وصولی میں 200 ارب روپے کا ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔ 30 جون 2019 سے لیکر 30 جون 2024 تک ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے والوں کی تعداد 22 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن