بھارتیہ جنتا پارٹی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر دینا مضحکہ خیز ہے: فوا د چوہدری
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر دینا مضحکہ خیز ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پی ترجمان کوجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے میں بی جے پی گروہ کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سکھ برادری کی عزت کرتے ہیں بی جے پی اپنا پروپیگنڈہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر ایسے ہے کہ برتن کیتلی کو کالا کہے۔