• news

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئے منصوبہ سامنے لا رہی ہے ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

لاہور( این این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے اپنی مثبت تجاویز دے جنہیں زیر غور لایا جائے گا ،انشااللہ رواںسال مینو فیکچرننگ انڈسٹری کو گروتھ ملے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،کم آمدنی والے طبقے کویوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے 6ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے روزانہ کی بنیاد پر نئے منصوبہ سامنے لا رہی ہے جبکہ ماضی میں حکمرانوںکی توجہ صرف کرپشن اور لوٹ مار پر مرکوز تھی ۔ رواں مالی سال میں احساس پروگرام کے ذریعے پسے ہوئے طبقات کیلئے 80ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ300سے کم یونٹس استعمال کرنے والوںکے لئے سبسڈی کی مد میں54ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن