مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے پر ایف آئی اے اہلکار معطل
ملتان(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے اہلکار کو مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے اور بدتمیزی کر نے پر معطل کر دیا گیا، مسافر ڈاکٹر فیصل گزشتہ ماہ ملتان ائر پورٹ پر آئے تھے ایمیگریشن کے دوران بیماری کے باعث انہیں کھانسی آئی جس سے انکا پاسپورٹ خراب ہو گیا تھا جس پر اہلکار نے بدتمیزی کی۔