• news

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، ایران نقطہ آغاز ہوگا: ہنری کسنجر

واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی وزیرخارجہ ہینری کسنجر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران اس جنگ کا نقطہ آغاز ہوگا، جس میں اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ عربوں کو ہلاک کرنا ہوگا اور آدھے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلے گا۔ انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی فوج کو بتا دیا ہے کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں سات ملکوں پر ان کی سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے قبضہ کرنا ہوگا، خاص طور پر کیوں کہ وہ تیل اور دیگر اقتصادی وسائل رکھتے ہیں، صرف یہی ایک قدم رہ گیا ہے کہ ایران پر حملہ کیا جائے۔ ہینری کسنجر نے کہا کہ جب روس اور چین اپنی حماقت سے قدم اٹھائیں گے تو عالمی جنگ جیتی جاچکی ہو گی اور صرف ایک قوت اسرائیل اور امریکہ جیتیں گے، اسرائیل کو اپنی قوت اور ہتھیاروں کے ساتھ لڑنا ہوگا اور جتنا زیادہ ممکن ہوسکے عربوں کو مارنا ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے نصف حصے پر قابض ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طبل جنگ پہلے ہی بج چکا ہے اور صرف کوئی بہرہ ہی ہوگا جو یہ سن نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نقطہ نظر سے حالات اچھے گئے تو اسرائیل کے پاس نصف مشرق وسطیٰ کا کنٹرول ہوگا۔ ہینری کسنجر نے کہا کہ امریکی اور یورپی نوجوان عوام گزشتہ 10سالوں میں لڑائی میں اچھی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور انہیں لڑائی میں جانے کا حکم دیا جائے گا تو وہ احکامات کی پیروی کریں گے اور انہیں (مسلمانوں کو) راکھ بنا دیں گے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ان اسلامی ممالک سے کئی مقامی باشندوں کو خرید یا کرائے پر حاصل کر رکھا ہے اور وہ ہمارے منصوبوں کیلئے کام کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم ان پر بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں، یہ ہماری توقعات سے بڑھ کر اچھا کام کر رہے ہیں، ان غداروں کی وجہ سے ہم اپنے مقاصد کے حصول کے انتہائی قریب ہیں۔ کسنجر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کرچکے ہیں اور ایران اس تابوت میں آخری کیل ہوگا جب امریکہ انہیں بہتری کیلئے موقع دے گا، اس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے اختتام پذیر ہو جائیں گے تاکہ امریکہ ایک نئی عالمی کمیونٹی تشکیل دے سکے، جہاں سپرپاور کے طورپر صرف ایک حکومت ہوگی۔ کسنجر نے کہا کہ اس وقت ان کا خواب ہے کہ ان کا ویژن حقیقت بن کر سامنے آئے۔

ای پیپر-دی نیشن