ننکانہ واقعہ توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، غیر ریاستی عناصر بھائی چارے کی فضا خراب کرنا چاہتے ہیں: اعجاز شاہ
ننکانہ صاحب ( نامہ نگار ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کو ملک میںبھائی چارے کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت نہیںدیں گے، امن کے خلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کا محبت و بھائی چارے سے رہنا دنیا کے لئے مثال ہے ، بھائی چارے کے خلاف سوچنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں، بھائی چارے کے خلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ عوام کی خدمت میں رخنہ ڈالنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔اعجاز احمد شاہ نے کہا ننکانہ صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے ننکانہ واقعے کو عالمی میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ملکی سالمیت اور بھائی چارے کے دشمنوں نے گھنائونی سازش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں‘ واقعے کے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔