وزیراعظم نے ریگولیٹری اداروں کو این او سی اجراء کا طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ریگولیٹری اداروں کو این او سی اجراء کا طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں کوہدایت کی ہے کہ لائسنسز، اجازت ناموں اور این اوسی کا اجراء سادہ، آسان اور طے شدہ میعاد کے اندر یقینی بنائیں۔ کابینہ ڈویژن اس ضمن میں ایک مربوط ومنظم نظام اور ٹائم لائنز پر مبنی ایس اوپیز بنائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام معلومات متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو مجوزہ طریقہ کار کا مسودہ 2ہفتوں میں وزیراعظم آفس کو پیش کرنے کی ہدایت ہے۔