گڈز ٹرانسپورٹرز نے پھر ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی
کراچی(صباح نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک بھر میں سامان کی ترسیل بند کر دیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا دورانیہ غیرمعینہ مدت کا ہوگا۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تجدید میں سو فیصداضافہ کردیا گیا جو کہ سراسر نانصافی ہے،18سو روپے فیس کو18 ہزار روپے تک کردیا گیا ۔گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہیں ہورہا، ایکسل لوڈ ایس آر او دو ہزار پر حکومت اور موٹروے پولیس عمل نہیں کررہی۔