کوٹری: علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، مسافر محفوظ رہے
کراچی (این این آئی + صباح نیوز) علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں کوٹری کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو سندھ کے ضلع جامشورو کے تعلقہ کوٹری میں حادثہ پیش آگیا ہے۔ ریل کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈائون ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019ء محکمہ ریلوے کیلئے حادثوں کا سال رہا۔ جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں ریل گاڑیوں کو حادثات پیش آئے‘ وہاں صرف سندھ کے ضلع سکھر کی حدود میں 2 درجن سے زائد حادثے ہوئے۔