سمندری حدود کی خلاف ورزی20بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا‘ آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخلے اور سمندری حدود سے بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار20 بھارتی ماہی گیروں کو اتوارکے روزملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی سے رہا کر دیا گیا ہے، ان ماہی گیروں کو آج (پیر) لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔