جنرل سلیمانی قتل: کئی شہروں میں احتجاج‘ کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی طرف مارچ
کراچی‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مختلف مذہبی تنظیموں نے امریکی قونصلیٹ کی طرف مارچ کیا۔ امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔ اسلام آباد‘ سکھر‘ حیدر آباد‘ ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ نواب شاہ‘ میرپور خاص اور سکردو میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔