• news

آرمی ایکٹ میں ترمیم لائینگے، حکومت متعلقہ رولز، ریگولیشن منظر عام پر لائے: پیپلز پارٹی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوا۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں میں یہ رولز اور ریگولیشن جائزے کیلئے ارکان کو دیئے جائیں۔ مناسب ہو گا حکومت آرمی ایکٹ رولز اور ریگولیشن منظر عام پر لائے۔ آرمی ایکٹ سے متعلق بل کو بہتر بنانے کیلئے پیپلز پارٹی قائمہ کمیٹی میں ترامیم لانا چاہتی ہے۔ فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی قیادت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔ آرمی ایکٹ کے تحت قوانین اور ضوابط کو پہلے پبلک نہیں کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں دیئے گئے خدوخال ترامیمی بل پر پورے نہیں اترتے۔ مولانا فضل الرحمنٰ کی اپنی سیاسی جماعت ہے۔ جے یو آئی ف کے کچھ ممبران اسمبلی میں ہیں۔ مولانا اپنے ارکان کی مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ کریں ان کا اختیار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ترمیمی ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔کراچی کے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آرمی ایکٹ پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں میں یہ رولز اور ریگولیشن جائزے کیلئے ارکان کو دیئے جائیں۔ مناسب ہو گا حکومت آرمی ایکٹ رولز اور ریگولیشن منظر عام پر لائے۔ آرمی ایکٹ سے متعلق بل کو بہتر بنانے کیلئے پیپلز پارٹی قائمہ کمیٹی میں ترامیم لانا چاہتی ہے۔ فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی قیادت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔ آرمی ایکٹ کے تحت قوانین اور ضوابط کو پہلے پبلک نہیں کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں دیئے گئے خدوخال ترامیمی بل پر پورے نہیں اترتے۔ مولانا فضل الرحمنٰ کی اپنی سیاسی جماعت ہے۔ جے یو آئی ف کے کچھ ممبران اسمبلی میں ہیں۔ مولانا اپنے ارکان کی مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ کریں ان کا اختیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن