• news

دہلی آر ایس ایس کے غنڈوں کا نہرو یونیورسٹی کی طالبات، اساتذہ پر حملہ، متعدد زخمی

نئی دہلی (نیٹ نیوز + نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی سرکار بچوں اور خواتین سے بھی خوفزدہ ہو گئی۔ نئی دہلی میں خواتین مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری جاری ہے۔ شاہین باغ میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف کہنا ہفتے سے خواتین کا احتجاج جاری ہے ادھر 101 برس کے بزرگ بھارتی شہری ڈورے سوامی بھی میدن میں آ گئے۔ انہوں نے مودی سرکارکے کالے قانون کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی۔ تاہم ان کی بھوک ہڑتال ختم کرا دی گئی۔ ادھر نئی دہلی کی نہرو یونیورسٹی کی طالبات پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ آر ایس ایس کے طلباء ونگ کے غنڈے ڈنڈوں اور سریوں سے لیس تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں گھس کر خاتون پروفیسر اور طالبات پر شدید تشددکیا‘ کئی طالبات لہولہان ہوگئیں۔ نئی دہلی پولیس نے اپنی آنکھیں بندکر لیں اور کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پولیس نے نہ ملزموں کا سراغ لگایا اور نہ انہیں حملے سے روکا۔ طالبات کا کہنا ہے کہ غنڈوں نے اساتذہ اور طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن