• news

نیوزی لینڈ کے کارٹر نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے لیو کارٹر ایک اوور میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگاکر یہ اعزاز حاصل کرنیوالے نیوزی لینڈ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم 220 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی اور فتح کیلئے 30 گیندوں پر 64رنز درکار تھے۔ سپنر ایونٹن ڈیوکیچ باؤلنگ کیلئے آئے تو لیو کارٹر نے اوور کی تمام 6 گیندوں پر چھکے رسید کر کے اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا۔25سالہ بلے باز ٹی20 کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنیوالے دنیا کے چوتھے بلے باز ہیں۔ ‘ ان سے قبل یوراج سنگھ، روز وائٹلی اور حضرت اللہ زازئی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سرگیری فیلڈ سوبرز اور بھارت کے روی شاستری فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ہرشل گبز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے واحدبلے بازہیں۔

ای پیپر-دی نیشن