• news

تضحیک آمیز جملہ‘ کرکٹرسٹوئنس کو جرمانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں ساتھی کھلاڑی کین اینڈرسن کو ہم جنس پرستانہ تضحیک آمیز جملے کسنے پر آل راؤنڈ مارکس سٹوئنس کو5200ڈالرجرمانہ کردیا ۔آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس نے معافی مانگ لی‘غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا لیکن مجھے فوراً ہی اپنی غلطی کا اندازہ ہو گیا تھا۔ جس میں نے کین رچرڈسن اور امپائرز دونوں نے معافی مانگ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک غلط حرکت کی اور اس کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، ہمارے ہاں معیار متعین ہیں اور میں عائد کردہ جرمانہ قبول کرتا ہوں۔کرکٹ آسٹریلیا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سٹوئنس پر 5ہزار200ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چھ ہفتے قبل ہی آسٹریلین فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن نے بھی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں اسی جرم کا ارتکاب کای تھا جس پر انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پابندی کے سبب جیمز پیٹنسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن