ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا، ڈاکٹر عدنان
لندن (آئی این پی) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے کلیئر کرتے ہی نوازشریف کو ہسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔ نواز شریف کی ہیماٹولوجی ٹیم ان کو کلیئر کرے گی تو فوری طور پر ان کی کارڈیک سرجری کرنا ہوگی جو کہ ان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو گردوں کی گریڈ تھری بیماری بھی ہے۔ امریکا سے بھی کنسلٹنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔