• news

افغان مریضوں کیساتھ تیمار دار کیلئے بھی ویزاکابل میں پاکستانی سفارتخانے کا بڑا اعلان

کابل(صباح نیوز) کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغانستان کے مریضوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے طبی بنیاد پر مریض کے ساتھ ایک شخص کو بھی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو ویز ے کیلئے سفارتخانے آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ویزے کے اجراء کیلئے اہل خانہ اپنے مریضوں کی دستاویزات سفارتخانے لاسکتے ہیں۔ مریضوں کے اہل خانہ شام 3 سے 5 بجے تک سفارتخانے آسکتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ یہ بڑا اعلان افغانستان کے ساتھ اعتماد سازی کیلئے کیا گیا ہے۔ افغانستان کے مریضوں کو مزید سہولیات بھی دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن