• news

ایکنک نے جنوبی پنجاب غربت میں کمی سمیت 224 ارب کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈ اکٹر عبدا لحفیظ شیخ کی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں سات منصبوبوں کی منظوری دے دی، جنوبی پنجاب غربت میں تخفیف کو منصوبہ منظور کر لیا گیا، اس پر 15ارب52 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب میں واٹر سپلائی کو بہتر بنایا جائے گا، رسائی کی سڑکیں تعمیر ہوں گی، منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کی ترقی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ اس پر 12ارب روپے لاگت آئے گی، اس منصوبے کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم کو منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، اس پر 39ارب روپے لاگت آئے گی، اس کے تحت جیو سٹیشنری کمیونیکیشن سیٹلائٹ، اس کا زمینی کنٹرول سسٹم لگایا جائے گا اور اسے پاک سیٹ آئی آر سے بھی منسلک کیا جائے گا، اس منصوبے کی 15فیصد رقم پی ایس پی ڈی سے دی جائے گی جبکہ باقی رقم چین نے آسان قرضے کی صورت میں فراہم کی ہے، منصوبہ 44ماہ میں مکمل ہو گا ، ایکنک نے تربیلا ڈیم کے چھوتھے توسیعی منصوبے ک نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی، ا س منصوبے کا مْقصد تربیلا ڈیم کی پیداواری صلاحیت کو 3478میگا واٹ سے 4888میگا واٹ کرنا ہے، اس کے تحت ٹنل 4 پر 470میگا واٹ کے تین یونت لگائے جائیں گے، ورلڈ بینک منصوبے کی 90 فیصد فنانسنگ دے گا، قابل تجدید توانائی کے ترقیاتی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ، اس پر 12ارب روپے لاگت آئے گی، حکومت پنجاب بھی تعاون فراہم کرئے گی ،منسوبے کے تحت مختلف کینال فالز سے بجلی پیدا کی جائے گی، ونڈ انرجی کے ضمن میں جہم پیر اور گھارو میں منصوبوں کے نظر ثانی پی سی ون کو منظور کر لیا گیا، اس منسوبے سے 1256میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ڈی پی کی فنڈنگ سے مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کو نیپرا ٹیرف رجیم کے تحت ہونا چاہئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق 7 منصوبوں پر لاگت 224 ارب روپے آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن