ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین پہلاون ڈے آج ہوگا
برج ٹائون(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج برج ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 9جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 18 جنوری اور تیسرا 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔