• news

پی آئی سی واقعہ: وکلائ، ڈاکٹرز میں صلح‘ آئندہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام پر اتفاق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی سی واقعہ پر ڈاکٹرز اور وکلاء میں صلح ہوگئی۔ وکلاء اور ڈاکٹرز میں صلح سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حفیظ الرحمان کے مطابق وکلاء کی نمائندگی صدر ہائیکورٹ بار‘ صدر لاہور بار عاصم چیمہ اور شاہنواز گجر نے کی۔ ملوث ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے اور آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام پر اتفاق ہوگیا۔ فریقین نے پی آئی سی میں مرنے والے افرادکی یاد گار پر وکلاء کے خلاف تحریر ہٹانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن