• news

بھارتی ناظم الاموری کی دفتر خارجہ طلبی، گردوارہ ننکانہ سے متعلق الزامات پر احتجاج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گواروواہلو والیا کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے گوردوارہ ننکانہ صاحب سکھ کمیونٹی سے متعلق من گھڑت الزامات پر احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیاء زاہد حفیظ چودھری نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور کہا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد اور شرانگیز ہیں جن کو مسترد کرتے ہیں گوردوارہ ننکانہ صاحب کی توڑ پھوڑ متعلق بھارتی بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دیتا ہے۔ بھارت دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اقلیتوں کے تحفظ پر توجہ دے۔ بھارت نے ننکانہ صاحب میں گوردوارہ پر حملے، بے حرمتی جیسے شرانگیز ، بے بنیاد الزامات لگائے۔ بھارت نے پشاور میں سکھ نوجوان کے قتل کے من گھڑت الزامات لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن