• news

نہرو یونیورسٹی حملہ: ہندو رکشا دل نے ذمہ داری قبول کر لی، زخمی طلباء کیخلاف ہی مقدمہ

نئی دہلی‘ نویارک (نیوز ایجنسیاں‘ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا و طالبات پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ حملے کی ہندو رکشا دل نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک مخالف سر گرمیوں پر ضرورت پڑی تو آگے بھی ایسا ہی ہوگا۔ حملے کی ذمہ داری 'ہندو رکشا دل' نے قبول کرکے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ہندو رکشا دل کے قومی صدر پنکی چودھری نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ طلبا کی پٹائی کرنے والے ان کے کارکنان تھے اور آئندہ بھی وہ جے این یو میں ملک مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری طرف نئی دہلی میں نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں کشمیر کو آزادی دونگا۔ بینر بھی سامنے آ گیا۔ بھارتی خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ اپنا کہتے ہیں تو اپنوں جیسا سلوک بھی کریں۔ دوسری طرف دہلی پولیس نے نہرو یونیورسٹی میں نقاب پوب ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دہلی پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کا شکار طلباء یونین کی سربراہ ایشے گھوش سمیت 19 طلباء کے خلاف سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ نہرو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میںگزشتہ روز نہرو یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔ نیویارک میں طلباء نے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا۔ بھارتی طلباء کیلئے قونصل خانے کے باور احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں آکسفورڈ‘ کولمبیا‘ یونیورسٹی آف سسیکس کے طلباء نے شرکت کی۔ ممبئی میں مظاہرین کو گیٹ آف انڈیا سے جبراَ معروف بھارتی ادیب اختر جاوید نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر بالکل قابل فہم ہے۔ طلباء نے انتہا پسند آہنی راڈ سر سے روکنے کی جرات کیسے کی۔ہالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف کھڑی ہوگئیں۔ نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں جا پہنچیں۔ انہوں نے غنڈہ گردی اور تشدد میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ فخر ہے لوگ کسی خوف کے بغیر باہر نکلے ہیں۔ ہالی ووڈ اداکار جانکیوزک نے بھی بھارتی وزیراعظم مودی کو ہٹلر سے ملا دیا۔ جانکیوزک نے مودی اور ہٹلر کی ایک جیسی تصاویر بھی ساتھ لگا دیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ہٹلر اور مودی ایک جیسے ہیں۔ بھارتی سیاستدان بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن