• news

سبطین خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا تقریب میں وزیراعلیٰ‘ صوبائی وزراء و دیگر کی شرکت

لاہور(نیوز رپورٹر) تحر یک انصاف کے ایم پی اے سردار سبطین خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا ۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقر یب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدا، صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر اختر ملک، سردار حسنین، سید صمصام بخاری، میاں اسلم اقبال، حافظ ممتاز احمد، سردار آصف نکئی، فیاض الحسن چوہان، ایم پی اے مسر ت جمشید چیمہ، صوبائی چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن