سعودی عرب کے صحرا میں ڈکار کار ریلی ‘دوسرا مرحلہ گینیئل ڈی ولیئرز نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب کے صحرا میں ڈکار کار ریلی کا ایونٹ جاری ہے، دوسرا مرحلہ جنوبی افریقہ کے گینیئل ڈی ولیئرز نے اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں اورلینڈو ٹیرانوا نے مجموعی برتری حاصل کر لی۔الوجدہ سے نیوم تک 367 کلومیٹر کے فاصلے کے دوسرے مرحلے میں صحرائی ٹریک پر ڈاکار ریلی میں دنیا بھر سے ڈرائیور ایکشن میں نظر آئے۔