• news

اے ٹی پی کپ: رافیل نڈال نے ٹیم سپین کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری اے ٹی پی کپ میں نمبر ون رافیل نڈال نے ٹیم سپین کو کوارٹر فائنل میں رسائی دلا دی، شکست پر شکستہ دل فرنچ ٹینس سٹارنے ریکٹ پر غصہ نکال دیا۔ نواک جوکووچ نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔سڈنی اور پرتھ پر ٹینس کے بڑے مقابلے، اے ٹی پی کپ کوارٹر فائنل تک رسائی کی دوڑ میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے سٹریٹ سیٹس کی فتح سے ٹیم سپین کو کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے فتح سمیٹی، فرانس اور سربیا کے کھلاڑی بھی آمنے سامنے ہوئے، فرنچ سٹار بینوئی پیئر نے ہار کا غصہ ریکٹ پر اتار دیا، اسے زمین پر دے مارا۔دوسرے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے حریف مونفلز کو شکست سے دوچار کیا۔ اے ٹی پی کپ کے ان دلچسپ مقابلوں نے رواں ماہ شیڈول سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے آغاز کو بھی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن