چیف ایئر مارشل مجاہد انور خان‘ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی برٹش جونیئر سکواش جیتنے پر محمد حمزہ خان کو مبارکباد
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاک فضائیہ کے سربراہ چیف ایئر مارشل مجاہد انور خان نے برٹش جونیئر انڈر 15 کا ٹائٹل جیتنے والے محمد حمزہ خان کو مابرکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد سکواش کے کھیل میں پاکستانی پرچم سربلند ہوا ہے۔ مجاہد انور خان جو پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں کا کہنا تھا کہ ملک میں سکواش کو ترقی دینے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سکواش کے کھلاڑی حمزہ خان کو برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ حمزہ خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حمزہ خان نے یہ ٹائٹل 12سال بعد پاکستان کے نام کیا ہے جس سے سکواش کے کھیل کو فروغ ملے گا اور ملک میں سکواش کے نئے دور کا آغاز ہوگا