پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس گیلری بنائیں گے : احسان بھٹہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، سیاحت وآثار قدیمہ پنجاب احسان بھٹہ کی زیرصدارتاجلاس ہوا،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ افسران کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس گیلری بنائی جائیگی جس میں قومی ہیروز اور تاریخی ایونٹس کی تصاویر بھی نصب کی جائیں گی۔،ہر ماہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔