آکلینڈ اوپن ٹینس: وزنیائیکی ناؤمی اوساکا‘ سرینا ولیمز فاتح
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز، جاپانی ناؤمی اوساکا اور ڈچ کھلاڑی کیرولین وزنیائیکی نے ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز آغاز کر دیا۔ نیوزی لینڈ میں ویمنز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں سرینا ولیمز نے اٹلی کی کامیلا جیورگی کو زیر کر لیا۔امریکی کھلاڑی نے 6-3 اور 6-2 سے حریف کھلاڑی کو پچھاڑا اور پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے پائیج ہوریگن کو 6-1 اور 6-0 سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جاپان کی ناؤمی اوساکا نے یونانی کھلاڑی ماریہ سکارا کو تین سیٹس میں شکست دیدی۔22 سالہ جاپانی کھلاڑی نے یونانی کھلاڑی کو ہرا کر مسلسل 12 ویں میچ جیتا ہے، وہ گزشتہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد سے کوئی میچ نہیں ہار سکیں۔ آخری بار انہیں بلیندا بینک نے پچھاڑا تھا۔