• news

دورہ پاکستان، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے لگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ ایک ٹیسٹ کرکٹر سے بھی اسے ضمن میں بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی مزید کھلاڑیوں سے ملاقات بھی ہوگی جبکہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں متوقع ہے، اگر مثبت فیصلہ ہوا تو ٹیم کی روانگی 18 جنوری کو متوقع ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو جنوری اور فروری میں دورہ پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے، بنگلہ دیشی بورڈ کے حکام ابھی تک پہلے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے اور ٹیسٹ میچز کا معاملہ بعد میں دیکھے جانے کی بات کرتے رہے ہیں۔ سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے کیونکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی میٹنگ 12 جنوری بروز اتوار کو ہوگی جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو مہمان ٹیم 18 جنوری کو اپنے ملک سے روانہ ہو گی کیونکہ 18 جنوری سے قبل بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کا فائنل کھیلا جائیگا۔دوسری طرف بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹرز سے بھی اسے ضمن میں بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ تاحال صرف ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی ضد چھوڑنے کو تیار نہیں، بی سی بی کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے بورڈ عہدیدار بھی ایک کے بعد ایک ایسا بیان دیتے رہے جس سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم کو رواں ماہ 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنا ہے۔ یہ ٹور 18 جنوری سے شروع ہونا ہے تاہم اس پر تاحال خدشات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ترجمان پی سی بی کا کہناہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور بنگلہ دیش کے صدر نظم الحسن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ میں میزبانی کا خواہشمند ہے جس کی درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ آفیشلز حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے اس طرح کی آفر حیران کن ہے، ایک ٹیسٹ پاکستان اور دوسرا بنگلاہ دیش کیلئے کسی صورت بھی تیار نہیں ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا اس سے قبل کہنا تھا کہ اپنی ٹیم ٹی ٹونٹی کھیلنے کیلئے پاکستان بھیج سکتے ہیں تاہم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ سیریز پر جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا کہ اگر ہماری ٹیم کے کھلاڑی تیار ہوئے تو ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ اگر ٹیم تیار ہوئی تو ٹیم مینجمنٹ کیساتھ سینئر کھلاڑی پاکستان بھیج دیں گے تاہم ہماری ٹیم کے چند سینئرز پلیئرز پاکستان جانے سے گریزاں ہیں۔اس کے رد عمل پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتباہی انداز میں کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کھیلنے نہ آئی تو آئی سی سی میں قانونی چارہ جوئی کریں گے جبکہ اپنی ہوم سیریز کسی بھی صورت میں نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن