• news

حکومت کا نیب قوانین سمیت 11 آرڈیننسزپر اتفاق رائے کیلئے اپوزیشن سے رابطہ

اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے نیب قوانین سمیت 11صدارتی آرڈینینسوں پر اتفاق رائے سے قانون سازی کے لئے اپوزیشن سے رابطہ قائم کر لیا ہے بدھ کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اسد عمر ، علی محمد خان اور اعظم سواتی نے قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ، رانا تنویر حسین اور سردار ایازصادق سے ملاقات کی ۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے 11صدارتی آرڈیننسوں جو قومی اسمبلی میں زیر التوا ہیں اپوزیشن کے تعاون سے منظور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔حکومتی وفد نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی قانون سازی پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت علما اسلام (ف) اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے بعد قانون سازی میں پیش رفت کر ے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیب قوانین میں حالیہ ترامیم کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت اپوزیشن کا سینیٹ میں زیر التوا نیب قوانین میں ترمیمی بل کو بھی اپنے ترمیمی بل کا حصہ بنائے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے حکومتی وفد نے اپوزیشن کی نیب میں ترامیم کووڈیٹ کرنے کا عندیہ دیا دونوں جماعتوں کے قائدین نے دوبارہ ملاقات پر اتفاق رائے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن