اکبر حسین درانی وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات
اسلام آباد (خبر نگار) سیکرٹری اطلاعات ونشریات زاہدہ پروین کو ہٹاکر اکبر حسین درانی کو نیا وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ گریڈ 22 کی زاہدہ پروین کو اسٹبشلیمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسی طرح سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے میں بطورایڈوائزر کام کرنے والی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹرلوک ورثہ ڈاکٹرفوزیہ سعید کو جمال شاہ کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے )کی ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔