• news

ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے علاقے میں زلزلہ

تہران( آن لائن ) ایران کے جنوب مغربی علاقے بشیر میں جوہری توانائی کے پلانٹ کے قریب 4 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی گہرائی اور مرکز سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے اس کے پیچھے کوئی غیر فطری عنصر موجود نہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے ایران کے مغربی علاقوںمیں افغانستان کی سرحد کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ ا?یا تھا۔زلزلے کے نتیجے میں 14 گاؤں جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے جہاں ایران ہلال احمر کی جانب سے امدادی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن