جعلی بنک اکاؤنٹس زرداری پی پی رہنماؤں کیخلاف ریفرنس پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(نا مہ نگار) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس پر سماعت27 جنوری تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زین ملک کی پلی بارگین کی درخواست پر کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے نیب کو زین ملک کی پلی بارگین درخواست پر آئندہ سماعت سے قبل فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ فاضل جج اعظم خان نے کہا کہ نیب پلی بارگین کی درخواست پر فیصلہ کر کے آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔