تینوں بل خوش اسلوبی سے منظور ہو گئے، حکومت، فوج کو طاقت فراہم کی: غلام سرور
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ آرمی چیف سمیت تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون میں ترمیمی بل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی حمایت سے خوش اسلوبی سے دونوں ایوانوں سے منظور ہوگیا جس سے ہم سب نے مل کر اپنی حکومت اور فوج کو موجودہ صورتحال میں طاقت فراہم کی ہے۔ کوئی مائنس نہیں ہوا سب اس بل کی منظوری میں آن بورڈ رہے۔ لیکن جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی اس عمل میں شامل نہیں ہوئیں۔ ہماری دعا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سیدھے راستے پر آئیںاور ملک دشمنوں کے ہاتھ پر نہ کھیلیں امریکہ اور ایران کو خطے میں کشیدگی نہیں بڑھانی چاہئے۔