اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی دیوار گرانا شروع کردی ، فلسطینیوں میں غم و غصہ
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی دیوار کی توڑپھوڑ شروع کر دی جس پر فلسطینیوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔القدس کی اسلامی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے مسجد اقصی کی جنوبی دیوار جسے 'الختنیہ دیوار' بھی کہا جاتا ہے کہ مرمت کی آڑ میں توڑپھوڑ شروع کی ہے۔ یہ دیواراموی محلات کی تعمیر کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔فلسطینی اوقاف نے اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کیا مسجد اقصیٰ کی دیواروں کی توڑپھوڑ سے باز رہے اور تاریخی دیوار کی توڑپھوڑ کے حوالے سے جاری تمام سرگرمیاں معطل کی جائیں۔