اثاثہ جات کیس: نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا
لاہور (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو نے اثاثہ جات کیس میں رانا ثناء اللہ کو دوبارہ 3 فروری کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ 3 فروری کو زمینوں اور فارم ہائوس کی دستاویزات لیکر پیش ہوں‘ نیب کی تحقیقاتی ٹیم رانا ثناء اللہ سے تحقیقات کرے گی۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کو اہم ثبوت بھی مل گئے۔