• news

مشق سی گارڈینز دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور اعتماد کا مظہر ہے: نیول چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشق سی گارڈینز 2020کے دوران کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحری جہازین چواں آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے چینی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈوائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے چیف آف دی نیول سٹاف کی چینی بحریہ کے جہاز پر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نیول چیف نے کہا مشق سی گارڈینز 2020ء دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کے مظہرے۔ انہوں نے کہا مشترکہ مشق کا انعقاد خطے کے امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قابلیت کو سراہا۔ پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین منعقد ہونے والی حالیہ مشق سی گارڈینز 2020ء اس سلسلے کی چھٹی کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن