افغانستان: امریکی ڈرون حملہ، 40 شہری، 35 طالبان ہلاک، 10 زخمی
ہرات(این این آئی) افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں 35 طالبان اور 40 شہری ہلاک ہوگئے ۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر چارمیزائل داغے جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو ہرات کے مقامی ہسپتال لایا گیا۔