• news

برطانوی شہزادہ ہیری ، انکی اہلیہ کا شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان

لندن (اے پی پی) برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریںگے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی پوسٹ کردہ بیان کہا کہ انھوں نے کئی ماہ تک غورو فکر اور باہمی صلاح مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم شاہی خاندان کے سینئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی طور پر خود مختار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ ہم ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ اور شمالی امریکہ میں اپنا وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم وہ ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔ بی بی سی کے مطابق اس بیان سے پہلے ملکہ برطانیہ یا شہزادہ ولیم سمیت کسی شاہی خاندان کے فرد سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا اور بکنگھم پیلس اس سے مایوس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن