ایرانی جنرل قتل: امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کانگریس کو مطمئن نہ کر سکے: اٹھ کر چلے گئے
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکی کانگریس کو مطمئن نہ کر سکی اراکین کی طرف سے سخت سوالات ہوتے ہی امریکی وزیر خارجہ پومپیو اور وزیر دفاع ارکان کو مطمئن نہ کر سکے اور اٹھ کر باہر جلے گئے۔ امریکی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی بریفنگ کے بعد چک شومر ے تنقید کی ڈیموکریٹ نیٹو نے کہا کہ کوئی خطرہ نہیں بتایا جس سے قتل کا جواز ملے ری پبلکن ارکان کی حملے کیلئے حمایت برقرار ہے جنگ پر صدر کے اختیارات کم کرنے پر ارکان آج ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں ارکان کے بغداد میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے وقت ٹرمپ کے کیا تاثرات تھے اس پر وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی تصاویر جاری کر دیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے پر شائع ہونے والی ایک تصویر میں ایرانی حملے کے بعد صدر ٹرمپ کو اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ قریب سے لی گئی ایک تصویر میں صدر ٹرمپ حملے کے بعد ہاتھ باندھے انتہائی سنجیدہ بیٹھے ہوئے ہیں۔