• news

صدر مملکت نے آرمی ،ایئرفورس اور نیوی ایکٹ میں ترمیم کی توثیق کر دی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی ،ایئرفورس اور نیوی ایکٹ میں ترمیم کی توثیق کر دی ، قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہونے کے بعد بدھ کو آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا گیا۔صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے ایکٹس میں کئے جانے والے بلوں میں ترمیمی بلوں پر دستخظ کر دئیے ۔ صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد تینوں ترمیمی بل قانون بن گئے ہیں ۔مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہوگئے ہیں ۔ اب حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن