• news

خورشید شاہ سے تفتیش کیلئے نیب نے جے آئی ٹی بنا دی: ڈی جی ملتان سربراہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سے تفتیش کے لیے بالآخر ایک پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن ہونگے جبکہ دیگر ارکان میں ایف بی آر سے عبدالحفیظ، ایس ای سی پی سی سے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون، ایف آئی اے سے ڈپٹی سیکرٹری سجاد مصطفیٰ باجوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وانویسٹی گیشن آفیسر عبدالحسن کاشان شامل ہیں۔ جے آئی ٹی چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن